ملک کے متعدد میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کی...
ڈاؤ کالج آف فارمیسی انتظامیہ نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی خود کی ذمہ داری طلبہ پر ڈال دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاو کالج آف فارمیسی انتظامیہ نے کہا کہ طلبہ خود کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں اور اپنی صحتیاب ہونے سے متعلق حلف نامہ جمع کرائے۔
ڈاؤ کالج آف فارمیسی کی پرنسپل ڈاکٹر سمبل شمیم نے طلبہ کو عملی طور پر لیب میں شرکت کے لئے لیٹر تقسیم کر دئیے۔
پرنسپل ڈاؤ کالج آف فارمیسی ڈاکٹر سمبل شمیم نے اپنے بیان میں کہا کہ طلباء خود اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراوائیں گے۔
فارمیسی طلباء کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ نے ایس او پیز تو نہ بنائی جبکہ طلباء کو حلف نامے کے ذریعے ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
طلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد طلباء کالج آف فارمیسی میں زیر تعلیم ہیں، ہم جامعہ میں پڑھنے آتے ہیں، یہ جامعہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے۔
فارمیسی طلباء کا مزید کہنا ہے کہ طلباء ہیلتھ ڈیکلریشن کیوں جمع کرائے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جبکہ جامعہ میں ڈس انفیکشن اسپرے اور حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری کالج انتظامیہ کی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News