
حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے زیر اثر طلباء کو مکمل اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پشاور دورہ میں کہا ہے کہ ملک میں اگلے ماہ سے ہی نئے احساس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں پروگرام کے تحت احساس اسکالرشپس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نئے پروگرام سے ملک بھر کے تیئیس اضلاع کے عوام مستفید ہوں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ حاملہ خواتین کے علاج اور نومولود کی نشونما کے لئے بھی معاونت کررہے ہیں جبکہ احساس پروگرام کے تحت لنگر خانے اور پناہ گاہوں کا انتظام بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News