
پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے طلبا کا مسلسل احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔
اس ضمن میں رجسٹرار آفس سے تمام شعبہ جات، انسٹیٹیوٹس، اکیڈمی اور سینٹرز کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ جہاں فال سمسٹرز 2020 کے مڈٹرم امتحانات شروع نہیں ہوئے وہاں آن لائن امتحانات لیے جائیں ۔
مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اجازت سے فائنل ٹرم امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں ۔
واضح رہے کہ جامعہ پشاورکے طلبا فزیکل امتحانات کے خلاف ایک ہفتہ سے احتجاج کررہے تھے اور گذشتہ رات گئے تک بھی طلبا وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News