Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے مرحلہ وار 25 جنوری سے کھولنے کی تجویز

Now Reading:

تعلیمی ادارے مرحلہ وار 25 جنوری سے کھولنے کی تجویز

 ملک بھرمیں تعلیمی ادارے مرحلہ وار 25 جنوری سے کھولنے کی تجویز پرفیصلہ پیرکوکیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ملک بھرکے تعلیمی ادارے 25 جنوری سے مرحلہ وارتین حصوں میں کھولنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اسکول کھولے جانے سے متعلق حتمی فیصلہ پیر 4 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس  کیا جائے گا ۔

ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر کورونا کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

تجویز  میں کہا گیا ہے کہا پہلے مرحلے میں ملک بھر کے سرکاری و نجی پرائمری اسکولز 25 جنوری 2021 سے کھول دیے جائیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل /سیکنڈری اسکولز کھول دیے جائیں اور تیسرے مرحلے میں ہائرمڈل/سیکنڈری اور اس کے مساوی تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔

Advertisement

ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے سے متعلق یہ تینوں تاریخیں مجوزہ ہیں اور اگر کوروناکی صورتحال بدستور خراب رہی تو 19 جنوری کو دوبارہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلاکر اس پر غور اور رد بدل کیا جاسکتا ہے ۔

دوسری جانب ملک بھر میں اسکولز اور بورڈز کی سطح پر امتحانات مئی کے آخریا پھر جون کے اوائل سے شروع کرنے کی تجویز  بھی زیر غور ہے ۔

اس سے قبل اکیڈمک کورس ورک کی تکمیل کرلی جائے گی اسی طرح گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ کم کیا جائے گا اور نیا تعلیمی سال 2021 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 26 نومبر2020 سے دوبارہ تعلیم ادارے دوبارہ بند ہوگئے تھے اور انہیں 11 جنوری سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر