Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹرک کے امتحانات یکم جولائی، انٹرمیڈیٹ کے 28 جولائی سے ہوں گے، سعید غنی

Now Reading:

میٹرک کے امتحانات یکم جولائی، انٹرمیڈیٹ کے 28 جولائی سے ہوں گے، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ  بھر میں میٹرک کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک  ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی  کے اجلاس  کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا  کہ سندھ بھر میں اسکول یکم فروری سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ  سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک  ہوں گے جبکہ  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 جولائی سے 16 اگست تک  ہوں گے۔ چھوٹی جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   امتحانات میں ایم سی کیوز کو 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔30 فیص لانگ اور 20 فیصد شارٹ سوالات دیے جائیں گے۔ امتحان کا دورانیہ بھی تین گھنٹے کے بجائے اب دو گھنٹے کا ہوگا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ    جو سفارشات تھیں کمیٹی کی اس کے مطابق سلیبس کو چالیس فیصد کم کیا گیا  تھالیکن جب فیصلہ کیا  تو دوبارہ اسکول بند ہوگئے تھے تاہم اس سال بغیر امتحان طلبا کو پاس نہیں کیا  جائے گا۔

Advertisement

سعید غنی کا کہنا تھا کہ  پریکٹیکل جون میں ہوں گے۔ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے۔ پریکٹیکل امتحانات کی تاریخ تعلیمی بورڈز کی صوابدید پر  ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ   نیا تعلیمی سال برائے 2021-22 ،اگست 2021 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  موسم گرما کی تعطیلات صرف ماہ جولائی کی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر