
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک بار پھر سوشل میڈیا پر میمز کی زد میں آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صارفین کی جانب سے وفاقی وزیرتعلیم کے حوالے سے دلچسپ میمز شیئر کیے جارہے ہیں۔
ایک جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے طالب علم تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے بعد خوشی سے نہال ہورہے ہیں تو دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے طلباء میمز کے ذریعے ہی شفقت محمود سے ناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
ایک ٹوئیٹر صارف نے بالی ووڈ فلم پھر ہیرا پھیری کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے کراچی سمیت دیگر اضلاع کو چھٹیاں نہ ملنے پر میم کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/JahanZaibb_/status/1374631065726328834
ایک صارف نے آصف زرداری کی بہت زیادہ وائرل ہونے والی میم پر شفقت محمود کا چہرہ پیسٹ کرتے ہوئے کیپشن دیا ’ایسی میٹنگ رکھتے ہی نہیں جس میں طلباء کو چھٹیاں نہ دیں‘۔
Shafqat Mehmood be like:#Shafqatmehmood pic.twitter.com/uVDyxZm28Z
— Sufyan_writes✍️ (@SufyanIqbalMayo) March 24, 2021
ایک صارف نے تو شفقت محمو د کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ تک کہہ ڈالا کہ ’کنفرم جنتی ہے ‘۔
https://twitter.com/ArfaaBangash/status/1374639827682004993
ایک صارف نے تو حدہی پار کرتے ہوئے ایک ٹیمپلیٹ شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ ’تعلیمی ادارے ختم کرنے کا فیصلہ‘۔
https://twitter.com/MugheriNoshad/status/1374613046325350401
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News