
تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج طلب کرلی گئی ہے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج شام 4 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزادکشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔
اجلاس میں امتحانات کے حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع کیا جارہا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی ہوگا۔
دوران اجلاس اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسینیشن کے معاملے پر گفتگو کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News