
کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبہ بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے باعث صوبہ بلوچستان میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کردی گئی، سیکرٹری کالجز ہایئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کالجز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں تمام اسکولز اور کالجز 23 مئی تک بند رہیں گے جبکہ صوبے میں تمام اسکولوں کی بندش کی تاریخ میں بھی توسیع ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کردی گئی۔
تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے فیصلے پر 18 مئی کو نظرثانی کی جائے گی جس کے بعد ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک بھر میں امتحانات 15 جون تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News