
کیمبرج ڈکشنری میں مرد اور عورت سے متعلق بڑی تبدیلی کا اعلان
کیمبرج ڈکشنری نے مرد اور عورت سے متعلق بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
حال ہی میں کیمبرج ڈکشنری میں مرد اور عورت کی پرانی تعریفوں کے ساتھ نئی تعریف کو شامل کیا گیا ہے، لغت میں ‘مرد’ اور ‘عورت’ کی ‘بالغ نر/مادہ’ کی حیثیت سے تعریف شامل ہے۔
کیمبرج ڈکشنری میں مرد کو ایسا بالغ قرار دیا گیا ہے جو نر کی طرح رہتا اور شناخت کرواتا ہو، اسی طرح عورت کو ایسی بالغ قرار دیا گیا ہے جو مادہ کی طرح رہتی اور شناخت کرواتی ہو۔
واضح رہے کہ کیمبرج ڈکشنری میں مرد اور عورت کی نئی تعریف کا مقصد ٹرانسجینڈرز کی شناخت واضح کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News