Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

Now Reading:

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت (آرٹس ریگولر گروپ) کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج جاری کردیے۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پہلی پوزیشن ہنس راج ولد مکیش کمار (رول نمبر 938852) نے حاصل کی جو آئی ڈے اے، آر آئی ای یو ہائر سیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے طالب علم ہیں۔انہوں نے 1100 میں سے 953 نمبر لے کر اے ون گریڈ کے ساتھ ٹاپ کیا۔

دوسری پوزیشن انشراح بنت محمد امین (رول نمبر 950006) نے حاصل کی جو اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے 936 نمبر اور اے ون گریڈ حاصل کیا۔

اسی کالج کی طالبہ سیدہ خضرا امیر بنت سید رزاق امیر (رول نمبر 950012) 934 نمبر لے کر اے ون گریڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

کامیابی کا تناسب

Advertisement

ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10 ہزار 55 طلبہ نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے 9 ہزار 488 شریک ہوئے۔ ان میں سے 3 ہزار 876 امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب 40.85 فیصد رہا۔

Advertisement

گریڈز کی تقسیم

امتحانات میں 20 طلبہ اے ون گریڈ، 236 نے اے گریڈ، 793 نے بی گریڈ، 1353 نے سی گریڈ، 1328 نے ڈی گریڈ جب کہ 146 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ مزید برآں 2 طلبہ محض پاس ہونے میں کامیاب رہے۔

نتائج تک رسائی

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔ طلبہ بورڈ کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ BIEK  کے ذریعے بھی اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

چیئرمین کا پیغام

چیئرمین انٹربورڈ فقیر محمد لاکھو نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے نمایاں طلبہ کو میرٹ سرٹیفکیٹس دیے گئے ہیں جب کہ دیگر گروپس کے نمایاں طلبہ کے لیے بھی جلد تقاریب منعقد ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر