Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ماورا حسین نے غریب طالب علم کی یونیورسٹی فیس ادا کرنے کااعلان کردیا

Now Reading:

اداکارہ ماورا حسین نے غریب طالب علم کی یونیورسٹی فیس ادا کرنے کااعلان کردیا
ماورا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماورہ حسین اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے تو ہردلعزیز ہیں ہی لیکن اداکارہ نے ایک ایسا کام بھی کرنے کااعلان کردیا جس کو سن کر پاکستانیوں کاسر فخرسے بلندہوگیا۔

خوبرو اداکارہ نےآزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی یونیورسٹی فیس اداکرنےکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ احمد نامی خاتون صارف نے ماورا حسین کی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے بھائی کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کے لیے مدد کی درخواست کی تھی جس میں  اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ پر ساتھی اداکار فہد مصطفی ٰکوسالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

ماورا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو میرے ہیرو، ہمیشہ ایسے ہی اچھے انسان رہنا جیسا کہ تم اب ہو، آپ کی سالگرہ پر میں دعاگو ہوں کہ یہ سال آپ کے لیے بہت زیادہ پیار، خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے۔‘

خاتون کے مطابق  ان کے والدین 2005 میں آزاد کشمیر زلزلے میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے، وہ اور اس کا بھائی انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ماریہ کے مطابق  ان کا بھائی ایک دکان پر ملازمت کرتا ہے اور ساتھ میں  ٹیوشن  پڑھا کر گھر کاخرچ اور تعلیمی اخراجات پورے کرتا ہے۔

خاتون  نے کہا کہ ان  کے بھائی کاداخلہ ایک اچھی یونیورسٹی میں ہورہا ہے لیکن اس کی فیس ادا کرنے کے لیے ان کے پاس رقم نہیں۔ اگر داخلہ نہ مل سکا تو تمام محنت پر پانی پھر جائے گا۔

خاتون نے پوسٹ میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ  وہ داخلہ فیس کیلئے اپیل کرنے پر بھی شرمندہ ہیں لیکن انکے پاس ایک ہی راستہ ہے۔

اداکارہ نے خاتون کی اپیل پر فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتیں لیکن ان کی ٹیم اس سلسلے میں تعاون کرے گی۔ اداکارہ نے خاتون سے تفصیلات مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں فیس کی ادائیگی کرکے بہت خوشی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر