Synopsis
موسیقی کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دینے کے لیے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آج انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا

مقبول ترین پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کو برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے لندن میں قوالی اور موسیقی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔
راحت فتح علی خان کا شمارایشیا کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اپنی خوبصورت آواز سے لوگوں کودیوانہ بنا رکھا ہے۔
موسیقی کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دینے کے لیے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آج انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
آج لندن میں ہونے والی یاد گار تقریب سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کی جانب سے استاد راحت فتح علی خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
استاد راحت فتح علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسان اگر سچی لگن اور محنت سے کسی بھی شعبے میں کام کرے تو ایک دن بڑی کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے۔قوالی کا فن دنیا کے چپے چپے میں مقبول ہورہا ہے۔ 6 سو سال سے ہم قوالی گار ہے ہیں، ہمارے خاندان نے اس فن کی آبیاری میں کئی سال لگائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News