کنگ آف پاپ امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے، مائیکل جیکسن کو تاریخ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موسیقار کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
مائیکل جیکسن کو بیسویں صدی کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے، جیکسن کا فن 40 سالوں تک مرکز نگاہ رہا اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نہیں کئی حوالوں سے درج ہے۔
مائیکل جوزف جیکسن 29 اگست سنہ 1958 کو امریکی ریاست انڈیانا میں پیدا ہوئے۔
مائیکل جیکسن نے 6 سال کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر جو گایا کمال گایا۔ اپنے پہلے ہی البم’آئی وانٹ یو بیک ‘سے مائیکل جیکسن کی شہرت کا سفر شروع ہوگیا۔
سنہ 1982 میں مائیکل جیکسن کا البم ’تھرلر‘ریلیز ہوا اور دنیائے موسیقی میں تہلکہ مچا دیا، اس البم کو آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی میوزک البم کا اعزاز حاصل ہے اور اب تک اس کی ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔تھرلر کو 8 گریمی ایوارڈز بھی ملے جو ایک ریکارڈ ہے۔
مائیکل جیکسن نے تھرلر البم کے گیت’بلی جین ‘پر رقص میں ایک نئی حرکت متعارف کروائی جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ اس حرکت کو بعد ازاں ’مون واک‘ کا نام دیا گیا۔
تھرلر کے بعد مائیکل جیکسن کا البم’بیڈ‘سامنے آیا جس کی 20 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ بیڈ کے بعد جیکسن کا ایک اور البم ’ڈینجرس‘ بھی کامیاب ترین البم ثابت ہوا۔
آج دس سال بعد بھی مائیکل جیکسن چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News