 
                                                                              پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف کامیڈین عمر شریف کی طبعیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی ان کے بیٹے جواد عمر نے تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد صاحب بلکل ٹھیک ہیں۔جنرل چیک اپ کے لیے اسپتال جانے کو بڑھا چڑھا کر بیان نہ کیا جائے ، اس سب سے ہمارا خاندان اذیت میں مبتلا ہے،بار بار ایسی افواہوں سے اہل خانہ پریشان ہو رہے ہیں۔
جواد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ والد اپنے انٹرنیشنل ٹورز کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں پھیلائی گئی ، اس لیے وہ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ بغیر تصدیق کے کسی کی بھی صحت سے متعلق خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ معروف کامیڈین عمر شریف کی طبعیت انتہائی خراب ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 