
ہالی وڈ کی آنے والی میگا اسٹار فلم ”ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ” کے رنگارنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا، یہ فلم چھبیس جولائی کو ریلیز کی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہرلاس انجلس میں فلم کے پریمئیر کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریوکی انٹری نے تقریب کو چارچاند لگادیئے۔
اس تقریب کے موقع پر ہالی وڈ اسٹارز نے مداحوں کےساتھ سیلفیز لیں اورفینز کوآٹو گراف بھی دیئے۔
ہدایت کار کوانٹن ٹرانٹینو کے مطابق اس فلم کی کہانی 1960 کی دہائی کے ہالی وڈ کے گرد گھومتی ہے۔
فلم چھبیس جولائی سےسینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News