چیئرمین لاہور آرٹس کونسل الحمرا توقیر ناصر نے قومی زبان کی ترویج و ترقی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری پہچان ہے اور قومی یکجہتی کا ذریعہ بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی زبان تحریک کے پانچ رکنی وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر توقیر ناصر نے کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل اردو کے فروغ کے لئے آئینی حددو میں رہتے ہوئے اپنا کردار مسلسل ادا کرتا رہے گا۔
چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے وفد کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معیاری ڈرامہوں نے اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ہمیشہ کوشش کی گئی ہے کہ نوجوانوں کو ڈرامہ کے ذریعے بہترین اردو سیکھنے کا موقع ملے۔
پاکستان قومی زبان تحریک کے وفد کی سربراہی عزیرظفر آزاد نے کی جبکہ اس وفد میں حامد انور، محمد جمیل بھٹی، ملک محمد فاروق اور محمد یونس عزیز شامل تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
