ممتاز ترقی پسند شاعر، افسانہ نگار ، ادیب اور صحافی احمد ندیم قاسمی کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
احمد ندیم قاسمی 20 نومبر1916 کو سرگودھا کی تحصیل خوشاب کے علاقے کورنگا میں پیدا ہوئے۔
احمد ندیم قاسمی پاکستان کے ایک معروف ادیب، شاعر، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار تھے۔ انہوں نے افسانہ اور شاعری میں شہرت پائی۔
ان کے شعری مجموعوں میں جلال و جمال، شعلہ گل، دشت وفا اور افسانو ں کے مجموعوں میں چوپال، بگولے، سناٹا اور کپا س کاپھول،طلوع غروب، سیلاب و گرداب، آنچل اورگھر سے گھر تک شامل ہیں۔
احمد ندیم قاسمی کو تمغہ حسن کارکردگی، پاکستان اکادمی ادبیات کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ملک کااعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔
احمد ندیم قاسمی 10جولائی 2006کو لاہور میں 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
