
کرن جوہر کی فلم دوستانہ2 میں اداکارجانوی کپور اور کارتیک آریان اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
فلم کے پروڈیوسرکرن جوہر نے ٹویٹر پر فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مشہور زمانہ فلم دوستانہ کے اگلے حصے میں جانوی کپور اور کارتیک آریان لیڈ رول کریں گے۔
اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں ایک نئے چہرے کو بھی شامل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار کارتیک آریان آج کل کچھ پروجیکٹ میں مصروف ہیں مزید یہ کی جانوی کپور بھی اپنی دو فلموں کی اداکاری میں مصروف ہیں اور دونوں اداکار اپنی شوٹنگ پروجیکٹ ستمبر تک مکمل کر لیں گے جسکےبعد وہ فلم دوستانہ 2 کے لئے کام کا آغاز کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News