
ادکا ر ٹام ہالینڈ کی نئی فلم اسپائیڈرمین: فار فرام ہوم نے ریلیز کے ایک مہینے کے اندر ہی اپنے پچھلی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
امریکی باکس افس پراسپائیڈرمین: فار فرام ہوم اب تک ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم اسپائیڈرمین نے شائقین کے دلوں میں جگہ بنا لی اور پوری دنیا میں اس فلم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔
ٹام ہالینڈ کی فلم اسپائیڈرمین نے اب تک امریکی مارکیٹ میں 333 ملین ڈالرزاور بیرونِ ممالک مارکیٹ میں 627 ملین ڈالر کا بزنس کیا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں اس فلم نے کوریا 56 ملین، برطانیہ 36 ملین ، میکسیکو اورجاپان 26 ملین ڈالراور ہندوستان میں 83.82 کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔
ٹام ہالینڈ نے فلم کی کامیابی کے حوالے سے ایک انسٹا گرام پوسٹ شئیر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے اورفلم کے فینز کے شکرگزار ہٰیں جنھوں نے فلم کو پسند کیا اور اسے کامیاب بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News