
میشا شفیع سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نگہت داد اور انکی این جی او کی ممبران کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
شوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ جب انھوں نے تو صرف عورتوں کی بات کی ہے اس کے باوجود بھی الزام لگادیا جاتا ہے کہ غیر ملکی ایجنڈا اور فنڈنگ کی مقصد سے کیا جارہا ہے۔
میشا شفیع کا کہنا تھا کہ انکی لیگل ٹیم کی ممبر نگہت داد ایک این جی او چلاتی ہیں جو خواتین کے حقوق کے لیے ڈیجیٹل رائٹس فائونڈیشن کے نام سے موجود ہے۔
گلوکارہ کہنا ہے کہ علی ظفر کے خلاف ٹوئٹس سے نگہت داد اور انکی این جی او سے منسلک کیا جارہا ہے اورسوشل میڈیا پر بیشتر الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ آڈٹ کے مطابق ڈیجیٹل رائٹز فائونڈیشن کو 2017 میں 3 کروڑ 50 لاکھ جبکہ 2018 میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد کے فنڈز ملے۔
میشا شفیع نے می ٹو مہم کے خلاف آواز اٹھانے والوں سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ سازشی عناصر اگر اپنے کام پر توجہ دیں تو انہیں عزت کا دعوی نہیں کرنا پڑے گا۔
میشا شفیع نے می ٹو مہم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے لئے کہا کہ لوگوں نے اپنی مرضی سے عوتوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی ہے جبکہ سازشی عناصر خواتین کو مختلف حوالوں سے ڈرانے کے لئے کوشاں ہیں۔
میشا نے اپنے پیغام میں اپنی لیگل ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جس میں نگہت داد، احمد پنسوتا، ثاقب جیلانی، اور حنا جیلانی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News