Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی درخواست کی سماعت

Now Reading:

اداکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی درخواست کی سماعت

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پرگواہوں کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے علی ظفر کے باقی تمام گواہ طلب کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے علی ظفر کے باقی تمام گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے بارہ ستمبر کو بلالیا۔

واضح رہے کہ گلوکارعلی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا۔

Advertisement

وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا

میشا شفیع کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوٹا کا کہنا تھا کہ ہمیں نوٹس موصول ہوگیا ہے ہم جائزہ لے رہے ہیں،میشا کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات سچ پر مبنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر