
ذرائع کے مطابق انوکشا شرما نے فلحال فلموں میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ فلم زیرو کے بعد کسی اور پروجیکٹ کا انتخاب نہ کرنا ایک شعوری فیصلہ ہے۔
انوشکا شرما کی آخری فلم زیرو نے ناظرین کو اس طرح متاثر نہیں کیا جس کی ان کو تواقع تھی۔
مسسز ویرات کوہلی نے مزید کہا کے انہوں نے فلم سوئی دھاگھا اور اس کے بعد آنے والی فلم زیرومیں بہت محنت سے کام کیا اورکامیابی کی بہت اُمیدیں بھی رکھی لیکن شاہیقین کے جانب سے اچھا ردے عمل نہیں مل سکا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں انوشکا شرما نے اپنے اور ویرات کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتایا کہ شادی کے فورا ہی بعد فلم سوئی دھاگھا اور فلم زیرو کی اوراس دوران یہ دونوں اس مصروف شیڈیول کی وجہ سے ایک دوسرے کے لیے بہت مشکل سے وقت نکالتے تھے۔
انڑویو کے اختتام پر انوکشا شرما نے بتایا کے ہم دونوں ایک دوسرے کے کیرئیر کی اہمیت کو جانتے ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق انوشکا شرما اور شاہ رخ خان دونوں نے ابھی تک کسی بھی فلم پروجیکٹ پر دستخط نہیں کیے ہیں لیکن یہ دونوں ایک پروڈیوسر کے طور پر متعدد پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News