
پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیمل خاور کی مایوں کی تقریب انتہائی سادگی سے گھر پر منعقد کی گئی ،جس میں خاندان والوں اور دوستوں نے شرکت کی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیمل خاور کی مایوں کا سوٹ زیب تن کئے تصاویر بھی شئیر کی گئیں ۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر زیربحث رہی جس کے بعد کارڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی جس پر گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خان سے شادی کی تصدیق کی تھی ۔
سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنی دلہن کی تصویر کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل کا نکاح 25 اگست جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا، دونوں تقریبات انتہائی سادگی سے منعقد کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News