Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات پر بھی پابندی

Now Reading:

بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات پر بھی پابندی
PEMRA

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اشتہارات میں بھارتی اداکاروں کو لینے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطا بقپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں پر مشتمل اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پیمرا نے صابن، واشنگ پاؤڈر، شیمپو، نوڈلز اور اس طرح کی دیگر اشیا بنانے والی 11 مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے حوالے سے خاص طور پر متنبہ کیا ہے کہ ان کے بھارتی اداکاروں یا کرداروں والے اشتہارات ٹی وی ا سکرینوں پر نشر نہ کیے جائیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ 14 اگست کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے  طور پر منایا جائے گا تاہم اس دوران بھی بھارتی اشتہارات پاکستانی چینلز پر دکھائے جاتے رہے اور یہ عمل حکومتی پالیسی کے برعکس تھا۔

اسی بنا پر پیمرا نے مختلف مصنوعات کے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جو بھارت میں فلمائے گئے یا پھر ان میں بھارتی اداکار اور ماڈل شامل ہوں۔

Advertisement

پیمرا نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات پاکستانیوں کی پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہیں جو کشمیریوں پر کیے جانے والے بھارتی مظالم کی وجہ سے پہلے ہی غمزدہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 اے کے تحت لگائی جانے والی یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات کو متبادل پاکستانی اداکاروں یا کرداروں کے ساتھ تبدیل نہیں کیا جاتا اور پیمرا ان کی منظوری نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے یہ سخت اقدام اُٹھانے کی وجہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار چل بسے
سجل علی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’کپل شرما شو‘ کو بڑا دھچکا
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر