Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈوائن جانسن 2019 کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاربن گئے

Now Reading:

ڈوائن جانسن 2019 کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاربن گئے
highest paid actor

.ڈوائن جانسن 2019 کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاربن گئے

تفصیلات کے مطابق  ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔

ہالی ووڈ کے مشہور47 سالہ امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈوائن جانسن جن کی حال ہی میں فلم فاسٹ اینڈ فیوریس اور ہابس اینڈ شا ریلیز ہوئی دنیا کے تمام اداکاروں میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے ۔

معروف امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمانےوالے ہالی ووڈ اداکاروں کی فہرست جاری کی جس میں ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن کا نام پہلے نمبر پرشامل ہے۔

ہالی ووڈ رپورٹ کے مطابق دی راک کے نام سے مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جونس نےیکم جون 2018 سے یکم جون 2019 کے درمیان 8.94 کروڑ ڈالر کمایا جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔

Advertisement

حال ہی میں ڈوائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا  ریسلنگ میں بھی انہوں نے بہت شہرت حاصل کی اور اب اداکاری میں شہرت حاصل کے ساتھ ساتھ زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں بھی نام حآصل کر لیا ہے۔

مارول سپر ہیرو یونیورس کے اداکاروں میں سے ایک آسٹریلوی اداکارہ کرس ہیمسورتھ اس دوران 7.64 کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہے۔

مارول سیریز کے ’آئرن مین‘ کے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر تیسرے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔انہوں نےگزشتہ ایک سال میں 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

چوتھے نمبر پر بولی وڈ اداکار اکشے کمار کا نام رہا جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی جبکہ جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

’راکٹ‘ اسٹار بریڈلی کوپر اور مرڈر مسٹری کے ہدایت کار ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا اور چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے ۔

بریڈلی کوپر اور ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا، دونوں نے 5 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں، کرس ایونز 4 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر رہے۔ انہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔

Advertisement

اینٹ مین‘کے پال روڈ نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پال روڈ کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

فوربز لسٹ فہرست میں دسواں نمبر حاصل کرنے میں ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ کامیاب رہے۔ انہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر