بالی ووڈ اداکار دیا مرزا اور ساحل سنگھا 11 سال ایک ساتھ رہنے کہ بعد شادی کے رشتہ سے الگ ہو گئے۔
دیا مرزا جنہیں حال ہی میں فلم کافر میں دیکھا گیا تھا ، انہوں نے موہت رائنا کے ساتھ ڈیجیٹل ایونٹ کے موقع پر اپنی شادی شدہ زندگی کے ختم ہونے کا اعلان کیا ۔
اداکار دیا مرزا نے اپنا رشتہ ختم ہونے کا سوشل میڈیا پر بھی بتا دیا اوراس حوالے سے مزید کوئی بھی بات کرنے سے انکار کردیا ۔
دیا مرزا نے اانسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ “11 سال زندگی ساتھ گزارنے کے بعد ہم نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
دیامرزا نے انسٹاگرام پر مزید کہا کہ ہم دوست ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کے ساتھ رہیں گے۔ اگرچہ ہماری شادی شدہ زندگی کے سفر نے ہمیں مختلف راستوں پر گامزن کیا ہے لیکن ہم ایک دوسرے سے اچھے تعلقات ہونے کی بنا پر رابطہ رکھے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
