
شہرآفاق ہالی وٖوٖڈ ادکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ سے دوبارہ تعلقات استوار کر لئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، جینیفر اینسٹن اج کل دوبارہ اپنے سابقہ شوہر بریڈ پٹ سے رابطے میں ہیں اور کئی مقامات پر ساتھ ںظر آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن 2004 میں رشتہ ازدواج سے الگ ہو گئے تھے،جس کے بعد دونوں اداکاروں کی زندگی کی راہیں بھی الگ ہو گئی تھی ۔
بریڈ پٹ نے انجلینا جولی سے ایک طویل رفاقت کے بعد شادی کر لی تھی جبکہ جینیفر نے جسٹن تھروکس کو اپنا نیا شریک حیات منتخب کر لیا تھا ۔
انجلینا نے بریڈ سے 2016 میں طلاق لی جبکہ جینیفر نےجسٹن تھروکس سے 2018 میں راہیں جدا کر لی تھیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اب ایک بار پھر بریڈ اور جینیفر جو اپنے اپنے رشتے سے الگ ہوگئے ہیں تو ان کے درمیان قربتیں دیکھی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان سالوں کے دوران بریڈ اور جینیفر ایک دوسرے سےرابطہ میں نہیں رہے ، لیکن یہ بات انکے فینز کے لئے حیرت کا باعث بنی جب بریڈ پٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں جینیفر اینسٹن نے بھی شرکت کی ۔
تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ اس تقریب میں دونوں اداکاروں کا ساتھ ہونا کیا واپس ایک دوسرے کی زندگی میں شامل ہونے کی نشاندہی کررہا ہے۔
بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن نے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور انکے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات بھی قائم ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News