
اسپائڈر مین کے کردار سے شہرت پانے والے ہالی وڈ اداکار ٹام ہالینڈ مارول کامکس سے الگ ہو گئے ۔
اسپائڈر مین اب تک پانچ مارول کی فلموں میں نظر آئے ہیں لیکن اب اسپائڈر مین کی فلموں میں اداکاری کے لیے ٹام ہالینڈ شامل نہیں ہوں گے۔
اسپائڈر مین فلموں پر ٹام ہالینڈ کے الگ ہونے کی وجہ سے آنے والی فلموں پر کافی منفی اثر پڑے گا۔
اسپائڈر مین کے ساتھ مسئلہ کیا ؟
ڈزنی کی ملکیت والے مارولز اسٹوڈیوز اور سونی اسٹوڈیوز میں مالی معاملات پر مذاکرات طے نہ پاسکے اور انہوں نے سپر ہیرواسپائیڈر مین کو علیحدہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق سونی پکچرز اور ڈزنی کے درمیان کردار کے جملہ حقوق پر معاہدہ نہیں طے پا سکا جس کے باعث ڈزنی، سونی پکچرز کی ڈیل ختم ہونے کے بعد مارول کامکس کا مشہور کردار فلموں سے الگ کر دیے گئے۔
سونی پکچرز نے اس بات کی تصدیق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی اور بتایا کہ مارول اسٹوڈیوز کے مالک اور اسپائیڈر مین سیریز کے ہدایت کار کیون فیج اب فلم کی ہدایت کاری میں حصہ نہیں لیں گے۔
اسپائڈر مین سے جڑی فلمی دنیا کے دیگر چاہنے والے ٹام ہالینڈ کا مارول کامکس سے الگ ہونے پر آج سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج جاری ہیں۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کے آتے ہی ٹام ہالینڈ کے شائیقین نے سخت غصہ کا اظہار کیا اور سیو دا اسپائیڈر مین کی مہم ک آغاز شروع کر دیا۔
ایم سی یو فلموں کی تاریخ کی سب سے کامیاب فرنچائز ہے جس نے آج تک 18 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی، یاد رہے کہ اسپائیڈر مین کی پہلی فلم سنہ 2002 میں ریلیز ہوئی تھی۔
اسپائیڈر مین کی 2002 میں ریلیزہونے والی پہلی فلم میں اسپائیڈر مین کا کردار ٹوبی میگوائر نے ادا کیا تھا ، اسے اب تک کی سب سے کامیاب اسپائیڈر مین سیریز تصور کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد رواں دہائی کے آغاز میں انڈریو گارفیلڈ کو ’امیزنگ اسپائیڈر مین‘ بنائی گئی تھی لیکن اس کے بعد مزید فلمیں نہیں بنائی گئیں۔.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News