بالی ووڈ کے دو بڑے خانوں کے مداحوں کے لئے اچھے خبر یہ ہے کہ بہت جلد عامرخان اور سیف علی خان مشہور تامل فلم وکرم ویدھا کےہندی ریمیک کا حصہ بنیں گے۔
تامل فلم میں وکرم ویدھا میں مادھاون اور وجے سیٹھوپتی نے وکرم ویدھا کا کردارادا کیا تھا۔
مووی کی اصل پلاٹ لائن ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ایک مایہ نازکے مجرم کے پیچھے لگا ہوتا ہے اور اس کو پکڑ بھی لیتا ہے پر مجرم ہر بار اس کو کوئی نئی کہانی سنا کر چکمہ دے کر بھاگ جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہندی ری میک کے لئے اس فلم میں بالی ووڈ کے دو سب سے بڑے خان ، سیف علی خان اور عامر خان سے بالترتیب وکرم اور ویدھا کا کردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری تامل فلم کو ڈائریکٹ کرنےوالی جوڑی پشکراور گایتری ہی دیں گی جبکہ فلم کو نیرج پانڈے ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کریں گے۔
مزید یہ کہ نیرج پانڈے سیف اورعامر سے اس فلم کی کاسٹ کے حوالہ سے پہلے ہی بات کر چکے اور ان کی مثبت منظوری بھی مل گئی ہے۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا جون 2020 تک اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی اور اس فلم کے بعد وہ اپنی نئی فلم وکرم ویدھا کے لیے کام شروع کر دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
