
ہالی ووڈ فلم ‘ ریمبو 5‘ لاسٹ بلڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ایڈریان گرنبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے جو شائیقین کو ضرور پسند آئے گی ۔
ایڈریان گرنبرگ اس فلم کو نئے انداز میں فلم بینوں کے لیے پیش کر رہے ہیں اور اس منفرد انداز کی بنا پر بہت سے لوگ اس فلم کو دیکھنے کے لیے ضرور سینیما گھروں کا رخ کریں گے۔
فلم میں سلویسٹر اسٹالون مرکزی کردار ریمبو میں ایک بار پھر سے جلوہ گرہوں گے ۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار پیز ویگا، آسکر جینیڈا، اینڈریابیریزا، ارون کوہان، جاؤکوئن کوسیؤاورسرجیو پیرسکئی شامل ہیں۔
فلم 20ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News