Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی پر اپنی والدہ کا جوڑاپہنا اور میک اپ بھی خود کیا،نیمل خاور

Now Reading:

شادی پر اپنی والدہ کا جوڑاپہنا اور میک اپ بھی خود کیا،نیمل خاور
Naimal Khawar

پاکستانی اداکارہ  نیمل خاور  نے اپنی شادی پر اپنی والدہ کا جوڑاپہنا اور شادی کا میک اپ بھی خود کیا ۔

نیمل خاور نے سماجی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا کہ جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی کے دن اپنی و الدہ کے جوڑے کو پہننے کو کیوں ترجیح دی۔

 نیمل خاور نے کہا کہ میں نے  اپنی شادی والے دن والدہ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا اور یہ میرا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔

 نیمل نے شادی میں پرانے جوڑا پہنے کی وجہ بتائی کی کہ  میری خوائش تھی کہ میں اپنی والدہ کا نکاح کا جوڑا اپنی شادی میں پہنوں، مجھے ہمیشہ سے پرانا دور اور اس زمانے کے عروسی جوڑوں کی نزاکت پسند تھی، اس کے علاوہ ماں کا جوڑا پہننے سے ایک جذباتی لگاؤ بھی پیدا ہوتا ہے۔

نیمل خاور نے اپنی والدہ کےجوڑے میں جدید تراش خراش کے ساتھ نیا پن لانے والی ڈیزائنر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ماہین شاہ نے جوڑے کی نزاکت اور خالص پن برقرار رکھتے ہوئے اسے بالکل ویسا بنانے میں میری مدد کی جیسا میں چاہتی تھی اور جو مجھ پر اچھا لگے۔

Advertisement

نیمل خاور کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے اور لوگ ان کی سادگی اورسوچ کی تعریف کررہے ہیں۔

نیمل کے مطابق ایک لڑکی کی شادی کا دن اس کی زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہوتا ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ بھاری زیورات پہنیں، بلکہ آپ کا سکون اور خوشی اہم چیز ہے۔ اور سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ آپ اپنی شادی کے دن کا بھرپور لطف لےسکیں۔

نیمل نے مزید لکھا کہ انہوں نے اپنی شادی پر روایتی دلہنوں کے برعکس پارلر میں جاکر مہنگا میک اپ کروانے کے بجائےخود میک اپ کرنے پر ترجیح دی ۔

واضح رہے کہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 26 اگست کو دونوں کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، گلوکار عاطف اسلم سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر