
پاکستان کے معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت بہتر ہونے لگی ہے ۔
امان اللہ کے بیٹا نے بتایا کہ والد کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق والد کے پھیپھڑے متاثر ہونے سے سانس لینے میں تکلیف ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
امان اللہ جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور جوہر ٹاؤن لاہور کے ایک نجی اسپتال میں 10 روز سے زیر علاج ہیں ۔
امان اللہ کے ڈسچارج کے حوالے سے ان کے بیٹے نے بتایا کہ کو ایک دو روز میں ڈسچارج کا بتایا جائے گا، ان کے بیتے کا مزید کہنا تھا کہ مداحوں سے امان اللہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
گزشتہ روز اداکار قوی خان نے اداکار سہیل احمد کے ہمراہ اسپتال میں امان اللہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، جبکہ فلم اسٹار غلام محی الدین بھی اسپتال پہنچے اور امان اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News