Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرحان سعید کا گانا چوری ہوگیا

Now Reading:

فرحان سعید کا گانا چوری ہوگیا
Farhan Saeed thinks Bollywood copied his track

بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید کا گانا چوری کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان سعید نے لکھا کہ ’سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہیریا‘ کسی نے مجھے بھیجا ہے، جو میرے گانے ’روئیاں‘ سے کاپی کیا گیا ہے ۔

Advertisement

انہیں نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے دوسروں کا کام چوری کر کے خود کو فنکار کہلانے کی ہمت ان میں کہاں سے آتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ گانا اگر لینا ہی ہے تو ایک مرتبہ پوچھ لو، اور اگر پوچھنا نہیں ہے تو کم از کم اچھا کرو۔

گلوکار کے اس ٹوئٹ کے جواب میں سلیم مرچنٹ نے کہا کہ ’فرحان ابھی آپ کا گانا سنا اور یہ محض اتفاق کی بات ہے، اس سے پہلے آپ کا گانا کبھی نہیں سنا تھا۔

سلیم نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اور ان کے بھائی نے کبھی کوئی گانا چوری نہیں کیا۔

Advertisement

فرحان سعید نے طنزاً جواب میں لکھا کہ ایک اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کے لیرکس بھی بلکل ایک جیسے ہیں۔

آخر میں انہوں نے ’گُڈ لک‘ کہہ کر بات ختم کی۔

اس کے جواب میں سلیم مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ’اگر وہ کاپی کرنے کے خواہاں ہوتے  تو اپنے کیرئیر میں بہت پہلے یہ کام کر چکے ہوتے۔

 

سلیم نے اپنے جواب میں مزید لکھا کہ اگر انہوں نے اپنا گانا ترتیب دینے سے پہلے فرحان کا گانا سُن لیا ہوتا تو وہ اُس میں ضروری تبدیلیاں لاتے۔

واضح رہے کہ فرحان سعید کا گانا ’روئیاں‘ پاکستان میں ریلیز ہوتے  ہی مقبول ہوگیا تھا۔

Advertisement

Farhan Saeed – Roiyaan (Official Video)

Farhan Saeed Song : Roiyaan (Official Video)Directed by : Yasir JaswalModel : Sabeeka ImamMake up : Hunny haroonStyling : Ehtasham

Gepostet von Farhan Saeed am Samstag, 19. Juli 2014

Advertisement

2014 میں ریلیز ہونے والے روئیاں البم کا یہ گانا لکس اسٹائل ایوارڈز میں ’سانگ آف دی ائیر‘ کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر