پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سوال کرلیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپرپاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اوراداکارفہد مصطفیٰ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ’’آسک لالہ‘‘ سیشن کیا تھا۔
شاہد آفریدی نے’’آسک لالہ‘‘ سیشن میں اپنے چاہنے والوں سے خوب باتیں کیں اور ان کے جوابات بھی دیئے اور اس ہی سیشن میں ان کے بہت ہی خاص مداح اور پاکستان کے ناموراداکار فہد مصطفیٰ نے بھی سوال کر لیا۔
فہد مصطفیٰ نے شاہد افریدی سے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ مجھے کب کال کریں گے۔
Aap mujhe kab call karengay @SAfridiOfficial 😊
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) September 19, 2019
جس پر شاہد آفریدی نے نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جب آپ آسمان سے زمین پرآئیں گے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا ہم جلد ہی بات کریں گے۔
AdvertisementJab aap Aasman say zamin par aaen gen 😀 talk to you soon
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 19, 2019
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
