
ہالی ووڈ کے اداکاروں نے گیٹس فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گیٹس فاؤنڈیشن کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے پر ہالی ووڈ اداکار رِز احمد اور جمیلہ جمیل نے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔
دوسری جانب گیٹس فاؤنڈیشن نے ہالی ووڈ اداکاروں کی اس تقریب میں شرکت نہ کرنے پر تصدیق کر دی ہے ۔
گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ رز احمد اور جمیلہ جمیل نے چوتھے سالانہ گول کیپر ایوارڈ کی تقریب سے اپنے نام واپس لے لیے ہیں۔
رِز احمد ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی نژاد امریکی اداکار ہیں جبکہ جمیلہ جمیل جسمانی ساخت کو تضحیک کا نشانہ بنانے کے خلاف جاری عالمی مہم کی سرکردہ رکن ہیں۔
مذکورہ دونوں اداکاروں کی جانب سے اب تک اب تک گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ گول کیپر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراداکاروں کا ایورڈ کی تقریب سے نام ہٹوانے پر یہ اظہارِ خیال کیا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری بدترین تشدد اور ظلم کے خلاف احتجاج کے طور پر انہوں نے شرکت سے انکار کیا ہے کیونکہ بھارت کے جانب سے اب تک کشمیریوں کے ساتھ ٹھیک روایہ اختیار نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News