Advertisement
Advertisement
Advertisement

نکی میناج نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

Now Reading:

نکی میناج نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا
Nicki Minaj plans on retiring from career to start a family

معروف گلوکارہ نکی میناج نےاعلان کیا ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا کو چھوڑ کر اپنا گھر بسانا چاہتی ہیں۔

36 سالہ امریکی گلوکارہ نکی میناج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پراعلان کے ذریعے کیا۔’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ریٹائرہو جاؤں اور اپنا گھر بسا لوں۔

 مجھے معلوم ہے آپ لوگ خوش ہیں۔ میرے مداحوں، آپ میرے گانے سنتے رہیں اور اُس وقت تک سنتے جب تک میں مر نہیں جاتی، کیوں کہ کوئی بھی مجھے چیک نہیں کر رہا ہوگا۔‘ ان کےاچانک موسیقی چھوڑنے کے اعلان نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ کئی افراد نے اس ٹوئٹ کو مذاق سمجھا۔

نکی میناج کا موسیقی کیریئر 2007 میں شروع ہوا تھا۔  ان کے اب تک  چار البم ریلیز ہوچکے ہیں ۔ جن میں’پنک فرائیڈے‘ ’رومن ری لوڈیڈ‘   ’دا پنک پرنٹ‘اورآخری البم ’’کوئین‘‘ 2018 میں مارکیٹ میں آیا۔

 ان کے سپرہٹ گانوں میں’ایناکونڈا‘، ’سپر باس‘ اور’سٹارشپس‘ جیسے گانے شامل ہیں۔ وہ اب تک 300 سے زائد گانے گا چکی ہیں جن کی شہرت کے سبب اُنہیں اب تک متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

Advertisement

جن میں 10 گریمی نامزدگیاں، چھ امریکی میوزک ایوارڈز، 11 بی ای ٹی ایوارڈز اور چار بلبورڈ میوزک ایوارڈزشامل ہیں۔ جبکہ سن 2017 میں ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

اپنے کیریئر کے دوران میناج کو تاریخ میں سب سے زیادہ بااثر ہپ ہاپ فنکار کا اعزاز بھی دیا جاتا رہا۔ واضح  رہے کہ نکی میناج اپنے متنازع جنسی رجحانات اور نیم عریاں پرفارمنس کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عائزہ خان پر سنگین الزامات، بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے دعوے وائرل
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا گیت ’’تھیواہ‘‘ نئے انداز میں ریکارڈ ، پرومو جاری
سوشل میڈیا انفلوئنسرز مشکل میں؛ آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج
اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا
ٹیلر سوئفٹ ہراسانی کا شکار؛ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر