Advertisement
Advertisement
Advertisement

قندیل بلوچ قتل کیس کا حتمی فیصلہ کل سنایا جائے گا

Now Reading:

قندیل بلوچ قتل کیس کا حتمی فیصلہ کل سنایا جائے گا
Qandeel

ملتان ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے ، عدالت نے فریقین کے دلائل اور گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کل سنایا جائیگا۔

ملتان کی ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع کل قندیل بلوچ قتل کیس کا حتمی فیصلہ سنائیں گے، ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کو 3 اگست کو منتقل کیا گیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت ہوئی۔

واضح رہے کہ فیس بک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے 15 جولائی 2016 کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے ناراض تھا، جس پر وہ انہیں غیرت کے نام پر قتل کرکے فرار ہوگیا۔

کیس کے مدعی قندیل کے والد اسلم ماہڑہ نے اپنے 3 بیٹوں وسیم، عارف اور اسلم شاہین سمیت مفتی عبدالقوی، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر کو اس کیس میں نامزد کیا تھا۔

Advertisement

 عادالت کے مطابق قندیل کی والدہ نے بعد میں ان کے تینوں بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست بھی دائر کی تھی لیکن عدالت کے مطابق قندیل بلوچ کے بھائیوں کو معاف کرنے سے قتل کیس میں نامزد دیگر ملزمان پر بھی فرق پڑے گا، اس وجہ سے عدالت نے والدین کی درخواست مسترد کردی تھی۔

کیس کا فیصلہ 3سال2ماہ اور 11دن کے طویل عدالتی کارروائی کے بعد سنایا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر