 
                                                                              پاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں انڈس اسپتال کا دورہ کیا۔
شہریار منور نےکینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیااور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
شہریار منور نے کینسر میں مبتلا بہادر بچوں سے ملاقات کے اس خوشگوار تجربے کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ انسٹاگرام پرشیئر کیا اور کہا میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے۔
اداکار نے کہا کہ ان بچوں سے ملاقات کے بعد مجھے بہت ہمت حاصل ہوئی ہے کیونکہ یہ بچے پل پل اپنی بیماری سے لڑرہے ہیں اور ہمت سے مسکراہٹ کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کر رہے ہیں اداکار نے ان بچوں کے لیے کہا کہ یہ بچے بہت بہادر ہیں ۔
Advertisement
یاد رہے کہ ستمبر کا مہینہ بچوں میں کینسر کی بیماری کی آگاہی کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہے، لہذٰا شہریار منور نے اس ماہ بچوں میں کینسر سے آگاہی کے متعلق شعور اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا اور کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی ہے۔
واضح رہے کہ شہریار منور ایک بہترین اداکار ہیں جنہوں نے پاکستان میں بہت سے ڈراموں اور اشتہارات کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
حال ہی میں شہریار نے فلم’’ہومن جہاں‘‘اور’’پرے ہٹ لو‘‘میں بہترین اداکاری کی اور شائیقین کی توجہ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 