
پاکستانی نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں۔
ماورا نے کہا کہ وکالت کا مقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ خود کو شوبز سے ہرگز الگ نہیں کر سکتی بلکہ میں فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کر رہی ہوں۔
ماورا نے مزید کہا کہ وکالت کی پریکٹس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں کوئی بڑی وکیل بنوں بلکہ اس کامقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو اپنا دفاع کرنے کیلئے وکیل کرنے کی ساکت نہیں رکھتے ہیں ۔
ماورا حسین نے گزشتہ برس اسلامی قانون میں اعلیٰ تعلیم ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل اسٹڈی‘ اسلام آباد سے مکمل کی تھی۔
ماورا حسین نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔‘‘
Always keep your head down & work hard.
Love,
M#Graduation@UoLondon
Alhumdulillah 🙏🏻🙏🏻❤️ pic.twitter.com/MRkKgAgUrB— MAWRA (@MawraHocane) March 6, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ برس ماورا نے وکالت کا امتحان 85 فیصد نمبروں سے پاس کیا تھا اور یہ خبرمداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ شاندار نمبروں سے وکالت کا امتحان پاس کرنے پر بے حد خوش ہیں۔
ماورا حسین یا ماورہ ہوکین پاکستان کی وہ اداکارہ ہے جنہوں نے کم عمری سے ہی انڈسٹری میں قدم جمانا شروع کر دیے تھےانہوں نے اداکاری سے قبل وی جے کا کام کیا اور اس کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور بہت سے ڈراموں میں کام کیا اور ڈراموں میں کامیابی کے بعد بالی ووڈ کی فلم بھی کی اور پاکستانی فلم میں بھی بہترین اداکری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News