معروف ای کامرس کمپنی علی بابا کے بانی نے کمپنی سے ریٹائرمنٹ پر اپنی فیئرول کے موقع پر شاندار راک اسٹار پرفارمنس دی۔
فیئرول کے موقع پر جیک ما نے بہترین پارفرمنس دی ساتھ ہی گٹار بجایا اورگانا گنگنا کر حاضرین کے دل بھی جیت لئے۔
علی بابا کے بانی جن کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے گزشتہ روز ہانگژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں کمپنی سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔
واضح رہے کہ جیک ما نے علی بابا کمپنی میں سی ای او کے عہدے کو 2013 میں خیرباد کہا تھا جس کے بعد وہ چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ بطور چیئرمین جیک ما نے کمپنی کو ای کامرس کے گرتے کاروبار سے باہر نکالا اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
جیک ما کا کمپنی رٹائیرمینٹ کے بعد اپنی باقی زندگی کو تعلیمی خدمات میں صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سن انیس سو ننیانوے میں قائم ہونے والی آن لائن کمپنی علی بابا کے اس وقت 460 ارب ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
