Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری پیدائش پر رشتے داروں نے والدہ کو طعنہ دیا، سونیا حسین

Now Reading:

میری پیدائش پر رشتے داروں نے والدہ کو طعنہ دیا، سونیا حسین
Sonia Hussain

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ جب میں پیدا ہوئی تو رشتے داروں نے میری والدہ کو بیٹی پیدا ہونے کا طعنہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین نے بتایا کہ میرا بچپن بہت مشکل سے گزرا ہے۔ میرے والد نے میری والدہ کو بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا اور دوسری شادی کر لی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو رشتے داروں نے میری والدہ کو بیٹی پیدا ہونے کا طعنہ دیا اور میرے بعد اللہ نے پھر بیٹی کی رحمت سے نوازا جس پر میری والدہ کو مزید طعنے ملے اور ان تمام تر صورتحال پر میرے والد معاشرے کے دباؤ میں آگئے اور انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا اور دوسری شادی کر لی۔

سونیا حسین نے مزید بتایا کہ میرے والد نے بیٹے کی خواہش میں دوسری شادی کی، دوسری بیوی سے ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا لیکن اس کے ٹھیک ایک ماہ بعد میری والدہ کو بھی اللہ تعالی نے بیٹے سے نوازا دیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کے بیٹے کی پیدائش کے بعد والد ہفتے میں دو تین دن ہمارے ساتھ بھی رہنے لگے تھے۔

Advertisement

والد کے ساتھ رہنے پرسوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ اب ان کے اور ان کے والد کے درمیان وہ پہلے والا رشتہ باقی نہیں رہا، اب رشتے میں ایک خلیج حائل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ، ماڈل، میزبان اور وی جے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی سونیا حسین 15جولائی 1991ء کو پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

سات سال قبل جب اداکارہ سونیا حسین پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بنیں، تب سے اب تک پروجیکٹس کے بہترین انتخاب کے باعث وہ اپنے لیے مضبوط جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

ٹیلی ویژن پر کئی ڈراموں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ سونیا حسین کو پاکستان فلم انڈسٹری کا بھی ایک بہترین اثاثہ مانا جاتا ہے۔ سونیا حسین کی پہلی فلم ’مور‘تھی، جسے جامی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر