 
                                                                              چالیسواں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکومینٹری ایمی ایوارڈز میں پاکستانی فلمساز اسد فاروقی کی ڈاکومینٹری آرمڈ ود فیتھ کوایوارڈ سے نوازا گیا۔
The Emmy for Outstanding Politics and Government Documentary goes to @worldchannel for Doc World, "Armed With Faith." #NewsEmmys pic.twitter.com/VO8mBbcPMK
— News & Documentary Emmys (@newsemmys) September 24, 2019
یہ ڈاکومینٹری خیبر پختونخوا کے بم ڈسپوزل اسکواڈ میں کام کرنے والے تین افراد کے گرد گھومتی ہے۔
ڈاکومینٹری میں بم ڈسپوزل اسکواڈ میں کام کرنے والے کی زندگیوں کو کام کے دوران ان خطرات کاسامنا کرتے دکھایا گیا ہے کی کس طرح بغیر کسی جدید آلات کے اپنی زندگی خطرات میں ڈال کر لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہیں ۔
ڈاکومینٹری کی پروڈیوسر حیا فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس فلم نے مجھ پر کافی گہرا اثر ڈالاہے ،میں کس انداز میں پاکستان کو دیکھتی ہوں کہ پاکستانی محافظ کس طرح اپنی زندگیاں خطروں میں ڈال کر ہماری زندگیوں کو محفوظ بناتے ہیں ۔
حیا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے تکلیف محسوس ہوتی ہے کہ ان محنتی لوگوں کو ان کی قربانیوں کے صلے میں حکومت اور اداروں کی جانب سےمعاوضہ نہیں دیا جاتا ہے۔
کو پروڈیوسر شرمین عبید نے بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اسد فاروقی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
https://www.facebook.com/sobaidchinoy/posts/10162518434360694
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 