
پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی صحت کے بارے میں بتایا کہ میرے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔
میرا نے مشورہ دیا کہ ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اورفزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیے۔
اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میں ہر سال اپنا میڈیکل چیک اپ کراتی ہوں اور میرے دبئی کے ہسپتال میں ہونے والے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور میں سپر ،سپر فٹ ہوں ۔
میرا نے اپنی صحتیابی کے بعد بتایا کہ میں نئی توانائی کے ساتھ شوبز میں سر گرمیاں شروع کرنے جارہی ہوں ۔
” انٹرویو میں میر انے کہا کہ ہر شخص کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم ایک سال میں ضرور اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ کرائے کیونکہ اگر آپ کو خدانخواستہ کسی طرح کی کوئی بیماری لا حق ہو گئی ہے تو اس کی بروقت تشخیص ہو سکے اور اس کا جلد علاج شروع ہو سکے اس لیے باقاعدگی سے اپنے معالج کے پاس جائیں اور ٹیسٹ کرائیں ۔
اداکارہ نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ میرا کی دبئی میں اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
طبیعت خراب ہونے کے باعث میرا اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئیں تھیں جہاں اُنہیں طبیعت ذیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر داخل کر لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News