
بول چینل کے پروگرام بول نا ئٹ ود احسن خان میں معروف ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے پاکستانی اداکارہ منشا پاشا کو گھر بیٹھنے کی تلقین کردی ۔
پاکستانی اداکار اور میزبان احسن خان نے اپنے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں صدف کنول سے سوال کیا کہ وہ کونسی اداکارہ ہے جس کو دیکھ کے یہ لگتا ہے کہ اس کو انڈسٹری میں نہیں ہونا چائیے تھا؟
احسن کے سوال پر صدف نے جواب میں منشا پاشا کا نام لیا صدف نے مزید کہا کہ منشا خوبصورت ہے لیکن انہیں گھر بیٹھنا چائیے اور گھر داری کرنی چائیے ۔
ماڈل صدف کے جواب پر احسن خان نے منشا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کے وہ ایک اچھی اداکارہ ہے اور اس بات پر صدف نے کہا کہ میں خود بھی ایک اچھی اداکارہ ہو ۔
منشا پاشا نے ٹیلی ویژن ڈراموں میں مختلف کردار ادا کیے ہیں اور اپنے فن کو دھیمی آنچ میں پکا کر کُندن بنایا اور پھر وہ فلموں کی جانب آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News