Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاستدان ہوں یا اداکار سب نے کی عمران خان کی تعریف

Now Reading:

سیاستدان ہوں یا اداکار سب نے کی عمران خان کی تعریف
Shobiz Industry appreciate PM Speech

 

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو  پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ چاہے  وہ سیاستدان ہوں  یا اداکار  ہر شعبے سے  تعلق  رکھنے والے افراد نے وزیراعظم کی تقریر کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم کی دبنگ تقریر گزشتہ روزپاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ اور دنیا بھر میں بھی  ٹرینڈ  کررہی ہے ۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے وزیراعظم عمران خان  کی  تقریر کو شیر کی  دھاڑ سے  تشبیہ دے دی۔  فنکاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر نے  پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تقریر کے بعد ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر میں نے وزیراعظم کی تقریر دیکھ لی۔ عمران خان آپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کردئیے۔

 پاکستان ڈرامہ و فلم  انڈسٹری  کے  ہیرو ہمایوں سعید نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے انہیں ایک سچا اور متحرک لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے اپنا پیغام بہت ہی واضح اور بلند آواز میں دنیا تک پہنچایا مجھے عمران خان پر بے حد فخر ہے۔

 اداکار  اور سیاسی مبصر   حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان کے روپ میں نعمت سے نوازا، جنہوں نے آج ثابت کردیا کہ وہ صرف پاکستان اور کشمیر کے لیڈر (قائد) نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔

Advertisement

 اداکار وہدایت کار شان شاہد اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں پیش کرنے اور بہترین تقریر کرنے پر جذباتی ہوگئے، اور کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سن کر خوشی کےمارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے تالیاں بجاکر عمران خان کو سراہا اور  کہا انہیں آج بے حد فخر محسوس ہورہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ   آپ نے کسی شیر کی طرح اقوام متحدہ میں تقریر کی ایسا شیر جو آخری سانس تک آزادی کے لیے لڑتا ہے۔ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔

Advertisement

پاکستان کی مایہ  ناز اداکارہ  اور ماڈل  مہوش حیات نے بھی وزیراعظم کی تقریر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آپ جیسا لیڈر ملا جس نے فصاحت کے ساتھ ہمارا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں جاری آپریشن کو ختم کرنا ہوگا۔

گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم نے وزیراعظم کی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا عمران خان نے مودی کے جھوٹوں کو کلین بولڈ کرکے تنقید نگاروں کے منہ پر چھکا دے مارا۔ ان کی تقریر کا آخری جملہ شیرکی دہاڑ تھا۔ ان کا پیغام بہت واضح تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو سامنے والے کو ایسا حریف ملے گا جو آپ کی بنیادیں ہلا دے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر