علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان عدالتی جنگ جاری

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے علی ظفر کی جانب سے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے فریقین کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی، علی ظفر نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں وکیل علی سبطین کے توسط سےدرخواست دائر کرتے عدالت سے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ لینہ غنی سول کورٹ دعوی میں میشا شفیع کی گواہ ہے، سوشل میڈیا پرمہم چلانے پر لینہ غنی کے خلاف کارروائی کیلئےایف آئی اے کو درخواست دی جس پر لینہ غنی نے غلط بیانی کرکے کارروائی رکوانے کیلئے جوابی درخواست دائر کردی۔
یاد رہے کہ لینہ غنی نے غلط بیانی کرکے ایف آئی اے میں جاری کارروائی رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،لینہ غنی نے ہائیکورٹ میں جھوٹی درخواست دائر کرکے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، لہذا لاہورہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ لینہ غنی کیخلاف فوجداری کی دفعہ 476 کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو لاہو ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔
گلوکارہ میشا شفیع نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ صوبائی محتسب کو مناسب فورم قرارنہ دیتے ہوئے درخواست مسترد کی گئی جبکہ جنسی ہراسگی کیلئے مالک اور ملازم ہونا ضروری نہیں، کام کی جگہ پر ہراسگی کیخلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News