دبئی میں گلوبل ولیج فیسٹیول کا انعقاد

دبئی میں گلوبل ویلیج فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ سج گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس میلہ میں تقریباً 78 ممالک شریک ہورہے ہیں اوراس موقع پر 26 پویلینزمیں دنیا بھر کی مصنوعات، کھانے اور ثقافتی شوز پیش کیے جا رہے۔
اس کے علاوہ میلہ میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد دکانیں اور اسٹال لگائے گئے جس میں دنیا بھر کی نامور برانڈز شامل ہیں ۔
اس میلہ کا آغاز سن 1996 سے کیا گیا تھا اور جب سے اب تک ہر سال اس میلہ کو سجایا جاتا ہے، میلہ کے ذریعے لوگوں کو ثقافتی اہمیت دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ یہ تجارتی نقطہ نظر سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔
گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی گلوبل ویلیج میں بہت سی نئے انٹر ٹینمنٹ شامل ہیں اور سیاحوں اور وزیٹرز کی دلچسپی کیلئے بہت سے تفریحی پروگرامات بالکل مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ہرسال دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اس فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں جہاں پر تمام ممالک اپنی اپنی ثقافت کے رنگ بکھیرتے ہیں۔
اس میلہ میں پاکستان اور ہندوستان کے پویلین سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں جبکہ یواے ای کا پویلین اپنی افادیت کی وجہ سے بہت مقبول ہے۔
دبئی میں گلوبل ولیج فیسٹیول میں پاکستان کے نامور موسیقی بینڈ جنوج اور عاطف اسلم مرکزی اسٹیج پر اپنے سر بکھیریں گے۔
واضح رہے کہ دبئی گلوبل ولیج کے ٹکٹ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اورصرف 15درہم میں گلوبل ولیج کی سیر کی جاسکےگی۔
29 اکتوبر سے شروع ہونے والا گلوبل ولیج کا 24 واں سیزن 4 اپریل 2020 تک رونقیں بکھیرتارہےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News