
پاکستان کے مزاحیہ اداکار سلمان شیخ المعروف مانی نے اعتراف کیا ہےکہ انہوں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا، حرا کو شادی سے پہلے اُن کی شادی کا علم نہیں تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران مانی سے میزبان نے سوال کیا کہ ’کیا حرا کو آپ کی پہلی شادی کا معلوم ہے؟
سوال کے جواب میں مانی نے کہا کہ حرا کو میری پہلی شادی کے بارے میں معلوم نہیں تھا، اگر ہوتا تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتی۔
مانی نے انٹرویو میں اپنی پہلی شادی کا اعطراف کیا کہ ہاں میں نے اپنی پہلی شادی کو اہلیہ حرا سے 10 سال تک چھپایا تھا۔
Advertisement
مانی نے بتایا کہ ایک دن اچانک اُن کی پہلی اہلیہ آمنہ بیٹے نیّر کے ہمراہ اُن کے گھر آ پہنچیں اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگیں اور اُسی دن حرا کو میری پہلی شادی کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ اس پورے واقعے کے علم ہونے کے بعد بھی حرا نے کسی قسم کا جرا نہیں کیا لیکن اب میری پہلی شادی ختم ہو چکی ہے۔
مانی نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ٹی وی یا سوشل میڈیا پر آجاتی لیکن آس وقت اتنا ہے ٹی وی اور انٹرنیٹ کا دور نہیں تھا ۔
یہ بات ختم کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اور شو کی میزبان نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور ہنستے ہنستے بتانے لگے کہ یہ ایک فرضی کہانی ہے جس میں کوئی سچائی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اُن کی ایسی شادی ہوئی ہوتی تو انسان تو کیا جانوروں کو بھی معلوم ہوتی ۔
واضح رہے کہ حرا اور مانی کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکار جوڑی میں ہوتا ہے ۔ دونوں 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News