Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا حرا ادکار مانی کی دوسری بیوی ہیں؟

Now Reading:

کیا حرا ادکار مانی کی دوسری بیوی ہیں؟
حرا مانی

پاکستان کے مزاحیہ اداکار سلمان شیخ المعروف مانی نے اعتراف کیا ہےکہ انہوں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا، حرا کو شادی سے پہلے اُن کی شادی کا علم نہیں تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران مانی سے میزبان نے سوال کیا کہ ’کیا حرا کو آپ کی پہلی شادی کا معلوم ہے؟
سوال  کے جواب میں مانی نے کہا کہ حرا کو میری پہلی شادی کے بارے میں معلوم نہیں تھا، اگر ہوتا تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتی۔

مانی نے انٹرویو میں اپنی پہلی شادی کا اعطراف کیا کہ ہاں میں نے اپنی پہلی شادی کو اہلیہ حرا سے 10 سال تک چھپایا تھا۔

Advertisement

مانی نے بتایا کہ ایک دن اچانک اُن کی پہلی اہلیہ آمنہ بیٹے نیّر کے ہمراہ اُن کے گھر آ پہنچیں اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگیں اور اُسی دن حرا کو میری پہلی شادی کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ اس پورے واقعے کے علم ہونے کے بعد بھی حرا نے کسی قسم کا جرا نہیں کیا لیکن اب میری پہلی شادی ختم ہو چکی ہے۔

مانی نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ٹی وی یا سوشل میڈیا پر آجاتی لیکن آس وقت اتنا ہے ٹی وی اور انٹرنیٹ کا دور نہیں تھا ۔

Advertisement

یہ بات ختم کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اور شو کی میزبان نے  ایک زور دار قہقہہ لگایا اور ہنستے ہنستے بتانے لگے کہ یہ ایک فرضی کہانی ہے جس میں کوئی سچائی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اُن کی ایسی شادی ہوئی ہوتی تو انسان تو کیا جانوروں کو بھی معلوم ہوتی ۔

واضح رہے کہ حرا اور مانی کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکار جوڑی میں ہوتا ہے ۔ دونوں 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر