
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے میشا شفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔
گلو کا رہ میشا شفیع نے بیرسٹر احمد پنسوتہ اور ثاقب جیلانی کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر جسٹس شاہد کریم نے میشا شفیع کی درخوست پر سماعت کرتے ہوئے دائر کی گئی اپیل خارج کر دی ہے۔
میشا شفیع نے گورنرپنجاب سے علی ظفر کی جانب سے ہراساں کرنے پر اپیل کی تھی تا ہم گورنرپنجاب کی جانب سے یہ اپیل مسترد کردی گئی تھی اور مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ میشا شفیع ،علی ظفر پر الزامات ثابت نہیں کرسکیں، اس کے بعد میشا شفیع نے لا ہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا۔
کیس کی سماعت میں میشا شفیع کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ گلوکار علی ظفر کے پاس کام کرتی تھی جہاں اسے ہراساں کیا گیا،خاتون محتسب اور گورنر پنجاب نے میشا شفیع کی جنسی ہراسگی کیخلاف شکایت غیرقانونی طور پر مسترد کی۔
گلوکار علی ظفر کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہو ئے کہا کہ صوبائی محتسب نے میشا شفیع کی درخواست قانون کے مطابق خارج کی، میشا شفیع گلوکار علی ظفر کے پاس ملازم نہیں تھی، محتسب صرف مالک اور ملازم کے کیسز پر فیصلے کر سکتی ہیں، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے میشا شفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہو نے کے بعد اداکار علی ظفر نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ اس طرح تبصرہ کیا کہ ہائیکورٹ نےمیرے خلاف میشا شفیع کیس مستردکردیا، میرے خلاف یہ میشاشفیع کا مستردکیاجانےوالا تیسراکیس ہے۔
Ms Shafi’s case dismissed by the Lahore High Court. This is the 3rd dismissal. Fake allegations by opportunists can destroy lives & undermine genuine victims. We fought to set a precedent. All evidence submitted will be public soon. Thank you for your love and support. https://t.co/LlrMIZsaHN
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 11, 2019
علی ظفر نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جعلی الزامات کسی کی گھریلوزندگی تباہ کرسکتے ہیں، جعلی الزامات لگانے والےاصل متاثرین کیساتھ بھی ظلم کرتےہیں، پیش کیے گئے شواہد جلد منظرعام پر لاؤں گا۔
علی ظفر نے ساتھ دینےاورچلنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News